ساری چیزیں طے ہو چکیں، بعض لوگ حساس اداروں کومتنازع بنارہےہیں ، شیخ رشید
اسلام آباد : وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملکی ماحول ٹھیک ہے،ساری چیزیں طے ہو چکیں ہیں بعض لوگ حساس اداروں کومتنازع بنارہےہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کوئی حکمران نہیں چاہتا کہ مہنگائی ہو، عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہوا۔دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھیں۔
وزیراعظم کی ہدایت پر عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے منایا جائے گاڈی چو ک پر جشن عید میلادالنبی ﷺ منایا جائے گا،وزیراعظم کنونشن سینٹرمیں محفل میلاد سےخطاب کریں گے۔
افغانستان کے استحکام کے لیے ہم کوشش کررہے ہیں ،افغانستان میں امن خطے کے امن سے مشروط ہے ،افغانستان میں امن چاہتےہیں ،دنیا ان کی مدد کرے۔