ایشیا کپ 2023کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

0

لاہور( سپورٹس ڈیسک ) کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر ہے کہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو دے دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2023 پاکستان میں کھیلا جائے گا۔اے سی سی میٹنگ کی صدارت بھارت کے جے شاہ نے کی، بھارتی بورڈ نے پاکستان کی میزبانی کو منظور کیا۔دبئی میں گزشتہ روز ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کی بھی ملاقات ہوئی جبکہ گنگولی نے راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی بھی دعوت دی تاہم دعوت کے باوجود رمیز راجہ فائنل دیکھنے نہیں جائیں گے ۔ پاکستان میں ہونیوالا ایشیا کپ 50اوورز پر مشتمل ہوگا۔ایشین کرکٹ ٹیمیں 2023میں پاکستان میں کھیلنے آئیں گی۔2022 کے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سری لنکا کو دیدی گئی ہے جو کہ ٹی 20فارمیٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.