توہین آمیز بیانات: بنگلادیش میں ہزاروں افراد کا بھارتی سفارتخانے تک احتجاجی مارچ

0

بھارت میں توہین آمیز بیانات پر بنگلادیش میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی 10 ہزار کے قریب مسلمانوں نے توہین آمیز بیانات کے خلاف احتجاج کیا۔ 

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈھاکا کی سب سے بڑی مسجد کے سامنے سے بھارتی سفارت خانے تک مارچ کیا گیا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ریلی کے شرکا نے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے متحد ہونے پر زور دیا۔

مظاہرین نے وزیراعظم شیخ حسینہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر بھارت سے باضابطہ احتجاج کریں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے مختلف شہروں میں گزشتہ جمعہ کو بھی تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد نے احتجاج کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.