بابر اعظم کا طویل سوال کے جواب میں نوکمنٹس
لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے طویل سوال کے جواب میں صرف ‘نوکمنٹس’ کہہ دیا۔
بابراعظم نے لاہور میں ہونے والی میڈیا ٹاک میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بندش پر لب کشائی نہیں کی۔ صحافی نے بابر اعظم سے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے طویل سوال پوچھا۔ بابر سوال سنتے رہے لیکن جب جواب دینے کا وقت آیا تو مسکراتے ہوئے صرف ‘نو کمنٹس’ کہا۔