اداکاری سے پہلے فوج میں سلیکشن ہو گئی تھی:عدنان ٹیپو
لاہور ( لیڈی رپورٹر سے )حال ہی میں اداکار عدنان شاہ ٹیپو ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئے اور انہوں نے بتایا کہ آرمی میں سلیکشن تقریباً ہوگیا تھا لیکن وہ وہاں سے بھاگ آئے اور بھگوڑوں میں شامل ہوگئے ۔ میرا بڑابھائی آرمی میں میجر تھا تو عام لڑکوں کی نسبت میں پرسکون تھا، مجھے لگتا تھا کہ میں آرمی میں زندگی اپنے مطابق نہیں گزارسکتا، میرے اندر سوالات تھے اور تجسس تھا، میرے لیے یس سر کہنا بڑا مشکل ہوجاتا ہے ۔ اداکاری کے حوالے سے عدنان کا کہنا تھا کہ مجھے لوگ کہتے ہیں کہ آپ ایک کامیاب اداکار ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں ایک ایماندار اداکار ہوں، میں ہر کردار کیلئے بہت محنت کرتا ہوں۔