مقبوضہ کشمیر : بھارتی بربریت، نوجوان شہید، درجنوں زخمی، 12 گھر نزر آتش

0

سرینگر :  جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں جاری نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کمانڈر کو شہید کردیا جس سے تین دنوں میں شہادتوں کی تعداد دو ہوگئی، اتوار کے روز جہانگیر وانی کو شہید کردیا گیا تھا، ادھر کارروائی کے دوران بھارتی فوج نے ایک درجن مکانات کو نذرآتش کردیا ، قابض فوجیوں کی پیلٹ گنوں سے بے دریغ فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں نوجوان زخمی ہوگئے ، متعدد کی حالت تشویشناک جبکہ کئی بینائی سے محروم ہوگئے ۔ فائرنگ کا تبادلہ سوموار کی صبح تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں کمانڈر ولایت حمید عرف سجاد افغانی شہید ہوگیا۔ سجاد ایک مقامی مجاہد تھا ۔ لڑائی کے دوران بھارتی قابض فورسز نے راکٹ شیلنگ اوردھما کا خیز مواد کے ذریعے بارہ سے زائد مکانات کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا ،بھارتی فوج کی اس ظالمانہ کارروائی کے خلاف راولپورہ اور ضلع کے دیگر علاقوں میں بھارت مخالف زبردست مظاہرے کئے گئے ۔ ادھر بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ اور بڈگام میں بھی محاصرے کی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ حریت رہنمائوں نے شوپیاں میں نوجوانوں کے قتل ،مکانات کو تباہ کرنے اورطاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.