مشروبات و دیگر تمام کھانے پینے والی اشیا پر ملاوٹ کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے : محمد نعیم بازئی
کوئٹہ : ڈی جی فوڈ محمد نعیم بازئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اشیائے خرود نوش ۔مشروبات و دیگر تمام کھانے پینے والی اشیا پر ملاوٹ کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے صوبہ بھر میں ہماری ٹیمیں ان ملاوٹ کے خلاف کاروائی میں مصروف ہیں تاکہ بلوچستان کو ملاوٹ سے پاک کیا جا سکے
ان خیالات کا اظہار انھوں نے سوشل میڈیا ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفد میں مرکزی صدر نثار بلوچ ۔جنرل سیکرٹری پرنس الہی بخش سیال۔ترجمان نقیب اللہ خالد ۔ایڈیٹر دلاور خان بڑیچ ۔ارسلان رضا۔محمد انورخوندائی اور صابرہ سلطانہ شامل تھے اس موقع پر سوشل میڈیا ایسوسی ایشن پاکستان کی ٹیم نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو اپنی اسیوسی ایشن کے اغراض مقاصد کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا
اس موقع پر ڈی جی فوڈ نے سوشل میڈیا ایسوسی ایشن ٹیم کی کارکردگی کو سہراہتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا مثبت طور پر رہورٹنگ کرکے ان ملاوٹ کرنے والوں کو بے نقاب کر ے اور فوڈ اتھارٹی کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائے انھوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیموں کی ہر ممکن کوشش رہی ہے کہ غیر معیاری اشیائے خردونوش۔مشروبات و دیگر تمام کھانے پینے والی اشیا ہوٹلز کی صفائی ستھرائی و دیگر اشیاکی غلط اور جعلسازی کی روک تھام کے لیے موثر طور پر اقدامات کر رہے ہیں