اداکارہ رمشا خان نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
لاہور: اداکارہ رمشا خان نے ابھی تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے، رمشا خان نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران شادی کرنے کے اپنے ارادے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ دو سال پہلے میں نے کہا تھا کہ میرا دو سال تک شادی نہ کرنے کا ارادہ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اب میں شادی سے متعلق اپنے اس بیان کو موجودہ حالات کے حساب سے ترتیب دینا چاہتی ہوں۔
رمشا خان نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں وقت کے ساتھ ارتقائی عمل سے گزر رہی ہوں، ‘شادی ایک خوبصورت بندھن ہے اور یہ تبھی بنتا ہے جب اللہ چاہتا ہے۔