*بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، بابر یوسفزئی

0 131

*بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، بابر یوسفزئی* *بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، بابر یوسفزئی*

 

*مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر و اے پی آر این ایس(ر) کے صوبائی ترجمان اسرار کھیتران سے سابق ترجمان حکومت بلوچستان کی ملاقات*

 

*بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کو حکومت کی جانب سے زمینی حقائق کو نظر انداز کرنا باعث تشویش ہے، سابق ترجمان حکومت بلوچستان*

 

کوئٹہ (پ ر ) سابق ترجمان حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا کہ پرنٹ میڈیا کیساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونے دینگے، ہر فورم پر اخباری صنعت کیلئے آواز بلند کرینگے، بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کو حکومت کی جانب سے زمینی حقائق کو نظر انداز کرنا باعث تشویش ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسائل نیوز کے دفتر کے دورے کے موقع پر کیا، اس موقع پر انہوں نے مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر و آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی (ر) کے صوبائی ترجمان بلوچستان اسرار محمد کھیتران سے ملاقات کی، اسرار کھیتران نے ملاقات کے دوران بلوچستان کی اخباری صنعت کے مسائل، ایکشن کمیٹی اخباری صنعت کے علامتی احتجاجی کیمپ اور حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کی کوششوں بارے آگاہ کیا۔

 

سابق ترجمان حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت بلوچستان نے ہمیشہ صوبے کی بہتری کیلئے کام کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مقامی اخبارات و جرائد سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے، حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جس سے اخباری صنعت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔

 

آخر میں انہوں نے اخباری صنعت سے وابستہ مالکان اور ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پرنٹ میڈیا کے تحفظات، BPPRA پر اشتہارات کی منتقلی کے حوالے سے اور صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان کی تقرری بارے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو آگاہ کیا جائے گا، کسی بھی ورکر یا اخبار مالک کو بیروزگار ہونے نہیں دینگے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.