14 سالوں سے عامر خان کی سالگرہ منانے والا صوبہ سندھ کا مداح

0 37

 بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان کے یوں تو دنیا بھر میں سر پھرے مداح موجود ہوں گے لیکن پاکستان میں  اس سے قبل ان کا ایسا مداح یقیناً نہیں دیکھا ہوگا۔

عامر خان نے 14 مارچ کو اپنی 57ویں سالگرہ منائی،پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر میری پور خاص سے تعلق رکھنے والے عامر لکھوجو اداکار کے اتنے بڑے مداح ہیں کہ وہ پچھلے 14 برس سے عامر خان کی سالگرہ دھوم دھام سے مناتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عامر خان کے یہ مداح چل پھر نہیں سکتے اور انہوں نے 2008 میں پہلی بار بالی وڈ اسٹار کی سالگرہ منائی تھی۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی سالگرہ بھی ایسے نہیں مناتے جیسے عامر خان کی مناتے ہیں۔عامر لکھوجو نے کہا کہ ’میں چل پھر نہیں سکتا اس لیے سالگرہ کے سامان کی  خریداری کرنے نہیں جاتا، اگر جاؤں تو گاڑی میں ہی بیٹھا رہتا ہوں‘۔

 انہوں نے بتایا کہ وہ عامر خان کے جنم دن پر دو کیک لاتے ہیں، جس پر  سندھی اور اردو زبان میں عامر خان کے جنم دن پر مبارکباد لکھی ہوتی ہے،کیک کے ساتھ یہ پرستار  بریانی کی دو یا تین دیگیں پکواتے ہیں جو مہمانوں کو کھلائی جاتی ہیں۔

عامر لکھوجو نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ عامر خان ان سے ملنے پاکستان آئیں، مجھے عامر خان سے بہت لگاؤ ہے اور وہ نہیں جانتے کہ ایسا کیوں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.