ملک صدارتی نظام کا متحمل نہیں ہوسکتا ، وفا قی وزیر مولانا عبد الواسع

0

لورالائی:  جے یو ائی کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبد الواسع نے کہاہے کہ جمہوریت کو رول بیک کرنے کی سازش ہورہی ہے ملک صدارتی نظام کا متحمل نہیں ہوسکتا عمران خان بیرونی ایجنڈے پر کام کرکے اسلام اور پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن جے یو آئی اور پی ڈی ایم کے ہوتے ہوئے یہ دونوں کام کسی صورت نہیں سکتے ہم اسلام اور پاکستان کو بچانے کیلئے میدان میں موجود ہیں ۔ یہ بات انہوں نے لورالائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو اول تا آخر ہمیشہ یوٹرن اور جھوٹ بولنے کے سوا اس ملک اور عوام کو کچھ نہیں دیا انکی چار سال کا پیریڈ ہمارے سامنے ہے انہوں نے علماءمساجد دینی مدارس سے ٹکر لینے اور انھیں سرکاری تحویل میں لینے کیلئے کئی بار مداخلت کی کوسس کی لیکن جے یو ائی اور نظیمات مدارس عربیہ نے مل کر اسنکے عزائم اور سرکاری مداخلت کو ناکام بنایا انہوں نے کہا کہ امریکی سازش کا واویلہ کرنے والا خان آج امریکہ سے معافی مانگ کر ان سے مدد کی اپیل کر رہا ہے عوام کو انکی دوغلہ پن سیاست کو جان لینا چاہیئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی نے ملک کو ائی ایم ایف ورلڈ بنک کی غلامی میں دیدیا اسٹیٹ بنک کو براہ راست ائی ایم ایف کے پاس گروی رکھا جسکو پی ڈی ایم نے حکومت ملنے کے بعد انکے غلامی کے تمام اقدامات کو ختم کرکے آزادی دلوائی انہوں نے کہا کہ ملک کو مہنگائی کا شکار بنایا اور عوام کو زندگی کو اجیرن بنا دیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.