موسم سرما شروع ہوتے ہی اور سیلابی صورتحال کے بعدکوئٹہ میں حالات مزید گھمبیر
کوئٹہ : موسم سرما شروع ہوتے ہی اور سیلابی صورتحال کے بعدکوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک میں حالات مزید گھمبیر ہوگئے ،شدید سردی کے باعث بچوں اور بوڑوں میں بیماریاں عام ہوگئیں ،عوام مہنگی لکڑی خریدنے پر مجبورہوگئے، قبائلی نوجوان رہنماوسابق کونسلر عبدالناصر خان کاکڑ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ علاقے میں موسم سرد ہوتے ہی گیس اور بجلی غائب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عوام میں ناک ،گلے سردرد اور مختلف موسمی بیماریاں پھیلنے لگیں، لوگ سردی سے بچنے کے لیے مہنگی لکڑی خریدنے پر مجبور ہوگئے ،ملک عبدالناصر خان کاکڑ نے مزید بتایا کہ ہنہ اوڑک میں کوئٹہ اور گرد نواح کی نسبت سے زیادہ سردی ہوتی لیکن گیس کے پائپ لائنوں میں اب تو ہوا بھی نہیں آتی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین مزید مشکلات سے دوچار ہوگئے ،انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وو بجلی اور سوئی سدرن گیس کے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کریں تاکہ ہنہ اوڑک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جاسکے ۔