اہم خبریںبین الاقوامی
جوہری توانائی کی عمارت پر حملہ ناکام بنادیا : ایران

تہران : یہ حملہ بدھ کی صبح تہران کے نواح میں واقع شہر کرج میں کیاگیا،ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق حملے میں کوئی ہلاکت یا عمارت کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔تخریب کار اپنی کارروائی کو مکمل کرنے میں ناکام رہے ۔ایرانی حکام نے حملے کی نوعیت سے متعلق معلومات نہ دیں۔ادھراسرائیلی ریڈیو نے دعویٰ کیا کہ یہ موساد کی کارروائی تھی۔ حملہ ایک ڈرون کے ذریعے کیاگیا۔امریکی اخبار نے بھی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے بتایا کہ حملے میں اسرائیل کا ہاتھ تھا۔




