جلسے میں رکاوٹ ڈالنا ہمارا شیوہ نہیں، خواجہ آصف
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سیالکوٹ جلسے کے مقام کی تبدیلی سے متعلق پی ٹی آئی کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کا قطعی طور پر اس میں کوئی کردار نہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چرچ کی پراپرٹی پر بغیر اجازت جلسہ سے عدالت نے بھی روکا ہے ، سیالکوٹ میں کسی اور جگہ جلسہ ہوسکتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا قطعی طور پر اس میں کوئی کردار نہیں، جلسہ کرنا بنیادی جمہوری حق ہے اور اس میں رکاوٹ ڈالنا ہمارا شیوہ نہیں ہے۔