مسترد شدہ پارٹیوں کو بلدیاتی الیکشن میں شکست دینگے : ضیا لانگو

0

قلات : صوبائی مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ مسترد شدہ پارٹیوں کو بلدیاتی الیکشن میں شکست فاش دینگے تمام پارٹیاں اگر ہمیں متحد ہوکر ہرانے کی کوشش کرے بھی انشا اللہ ہم عوامی طاقت اور پارٹی اور اپنی دس سالہ کارکردگی کی بنا پر جیت کر دکھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ قلات کے موقع پر بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو جب گرفتار تھے تو اس وقت وہ نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوگئے تو ہم دوستوں سے مشاورت کے بعد بی اے پی میں شامل ہوگئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں میں الیکشن کا سلسلہ جس کے ذریعے ہم اپنی عوام کی بھر پور خدمت کرسکیں گے نو دس سالوں میں ہم نے اور ہماری پارٹی نے اپنی بساط کے مطابق خدمت کی ہے ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ ہر کوئی اکیلے آکر ہم سے مقابلہ کرے ہم انہیں شکست فاش دینگے۔ انہوں نے کہا کہ میر خالد لانگو نے آزاد پینل تشکیل دی ہے ہم نے اور ہماری پارٹی نے ملکر مشاورت سے بی اے پی اور خالد پینل الیکشن لڑینگے اور مخالف پارٹیوں کو شکست دیکر بھر کامیابی حاصل کرینگے اور علاقے اور عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.