دھرنے کے اعلان سے سعودی ولی عہد کا دورہ ملتوی ہوگیا،خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان سوائےاپنے مفادات کے کوئی سوچ نہیں رکھتے، یہ شخص ملک کیخلاف ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔
ٹویٹر پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے دھرنے میں چینی صدر کا دورہ ملتوی کروایا تھا اور اب دھرنے کے اعلان سے سعودی ولی عہد کا دورہ ملتوی ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے پاکستان کے دورے کی نئی تاریخ دونوں ملک طے کریں گے۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا رواں ماہ 21 نومبر کو دورہ پاکستان شیڈول تھا۔