کوئٹہ: مچھ میں کوئلہ کان کے 6 ملازمین کو اغوا کرلیا گیا

0

بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان کے 4 ملازمین کو رات گئے اغوا کر لیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے 6 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔

حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مغوی مزدوروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریش شروع کر دیا۔

اغوا کئے گئے مزدوروں میں سے 4 کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ جبکہ دو مزدوروں کا تعلق قلعہ عبداللہ اور مچھ سے ہے۔

مزدوروں کے اغوا کے بعد علاقے کی تمام ٹھیکیداروں نے کام بند کرکے حکومت سے سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف ضلع ہرنائی کے مائنز ایریا میں کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.