’مولا جٹ‘ میں تلوار بازی کیلئے جرمن ماہرین سے تربیت لی، حمیمہ ملک

0

جلد ریلیز ہونے والی میگا بجٹ اور میگا کاسٹ پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں ولن کی محبوبا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم میں تلوار بازی اور گھڑسواری کرنے کی تربیت جرمن ماہرین سے لی تھی۔

’دی لجنڈ آف مولا جٹ‘ میں حمیمہ ملک ’دارو‘ نامی خوبرو دیہاتی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو کہ فلم کے ولن ’نورن نتھ‘ کی محبوبہ ہوتی ہیں۔

فلم میں ’نوری نتھ‘ کا کردار حمزہ علی عباسی نے ادا کیا ہے جب کہ ہیرو یعنی مولا جٹ کا کردار فواد خان نے ادا کیا ہے اور ماہرہ خان ان کی محبوبا کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

فلم میں اپنے کردار اور اس کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے حمیمہ ملک نے  بتایا کہ پوری کاسٹ کے لیے زارا شاہجہاں سمیت دوسرے ڈیزائنرز سے لباس تیار کرائے گئے تھے جب کہ میک اپ آرٹسٹس کو بھی بیرون ممالک کے ماہرین سے ٹریننگ کروائی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.