بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے تمام اقدامات اٹھائیں گے : ترجمان کے پی حکومت
پشاور : خیبر پختونخوا کی عوام نے نئے پیش ہونے والے بجٹ سےامیدیں وابستہ کر لیں، معاون خصوصی بیرسٹر سیف کہتے ہیں عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اٹھائیں گے۔
ہر سال نیا بجٹ پیش ہوتا ہے جس سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بہت سی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں تاہم ریلیف کے اعلانات کے باوجود عوام کو مسائل سے نجات حاصل نہیں ہوتی ۔
خیبر پختونخوا کے عوام نے بھی صوبائی حکومت بجٹ سے امیدیں وابستہ کررکھی ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی مراعات تو بڑھا دیتی ہے لیکن ٹیکسز کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈالا جاتا ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عوام کی فلاح کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائینگے۔ بیشتر شہریوں نے بجٹ کے بعد مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔