یوسف رضا کو سینیٹر بنوانے والا کرپٹ ٹولہ عبرتناک شکست پر منہ چھپاتا پھر رہا ہے
لاہور : فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دھونس اور پیسے سے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بنوانے والا کرپٹ ٹولہ اسی گیلانی کو عبرت ناک شکست پر منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتا دن پی ڈی ایم کو ایکسپوز کرتے ہوئے وزیراعظم کے موقف کی جیت پر مہر ثبت کر رہا ہے، پی ڈی ایم کے تجربہ کار جعلساز اپنے ہی بنے گئے جال میں پھنستے چلے جا رہے ہیں۔