محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا، شمال مغربی بلوچستان میں آج بارش کی پیشگوئی
لاہور : محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، شمال مغربی بلوچستان میں آج بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آج خیبرپختونخوا میں، پشاور، سوات، چترال اور دیگر علاقوں میں بادل برسیں گے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر میں رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔