سردار محمد صالح بھوتانی کی وندر آمد ، اہلیان وندر کی جانب سے شاندار استقبال
کوئٹہ : سینئر صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی کا حلقہ انتخاب کے صنعتی شہر وندر آمد پر اہلیان وندر کی جانب سے شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا سردار محمد صالح بھوتانی دورے کے موقع پر عوام میں گھل مل گئے وندر کے عوام نے انہیں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور درپیش علاقائی مسائل سے آگاہ کیا اور سردار صالح محمد بھوتانی نے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ سردار محمد صالح بھوتانی نے وندر ڈام سونمیانی جاکر سردار محمد عمر خاص خیلی کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کا اظہار کیا سنئیر صوبائی وزیر نے سردار محمد عمر خاص خیلی کی وفات پر دلی آفسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار محمد عمر خاص خیلی ہمارے ایک دیرینہ ساتھی تھے انکی وفات سے ہمیں ایک صدمہ پہنچا ہے اور ہم ایک دیرینہ ساتھی سے محروم ہوگئے ہیں اس موقع پر سابق ضلع ناظم محمد ابراہیم دودا ماسٹر غلام رسول انگاریہ غلام حسین سور ڈاکٹر نور محمد انگاریہ۔ثناء اللہ دودا۔وڈیرہ سلیمان انگاریہ اللہ بخش دلاری چیف آفیسر عبدالحنان ودیگر بڑی تعداد میں علاقائی معززین سیاسی وسماجی شخصیات قبائلی عمائدین انکے ہمراہ تھے