جمعیت نے اسلام کی سر بلندی کیلئے جدوجہد کی ، مولانا غفور حیدری
کو ئٹہ ، حمید آباد : جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام ایک ملک گیر سیاسی و مذہبی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور اسلام کی سر بلندی کیلئے جدوجہد کی ہے سلیکٹڈ حکمرا نوں نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے ملک میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پورے ملک میں کھاد نا پید ہو چکی ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز ڈیرہ اللہ یار میونسپل کارپوریشن کے سابق کونسلر و سماجی رہنما میر عبدالرحمن لہڑی سے کوئٹہ میں ملاقات کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ ملاقات میں علاقائی و ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری نے میر عبدالرحمن لہڑی کو جمعیت علما اسلام میں شمولیت ہونے کی دعوت دی اور کہا کہ جمعیت علما اسلام ایک ملک گیر سیاسی و مذہبی جماعت ہے جس نے ہمیشہ اسلام کی سر بلندی کیلئے جدوجہد کی ہے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرا نوں نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاگیا ہے نا اہل حکمرانوں کے دور میں کبھی چینی تو کبھی آٹا بلیک پر فروخت کیا جا تا ہے اس وقت مصنوعی کھاد کا بلیک پر فروخت جا ری ہے اس ملک میں زراعت کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس وقت پورے ملک میں کھاد نا پید ہو چکی ہے کسان اور زمیندار کھاد کی حصول کیلئے لمبی لائنوں میں کھڑے ہو کر کھاد خریدنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ مری نا اہل حکمران کی وجہ سے رونما ہوا ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس موقع پر سابق کونسلر میر عبدالرحمن لہڑی نے کہا کہ وہ اپنے ہم خیال دوستوں سے صلہ و مشورہ کے بعد اپنے سیاسی مستقبل سے متعلق فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جعفرآباد کے صدر مقام ڈیرہ اللہ یار مسائلستان کا گڑھ بن چکا ہے 70سالوں سے حکمران کرنے والوں نے صرف اور صرف کرپشن کو ترجیح دی ہے ڈیرہ اللہ یار سٹی گندگی کے ڈھیر بن چکا ہے۔اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنما میر حشمت خان لہڑی،ڈیرہ اللہ یار کے سماجی رہنما حسین بنگلزئی و دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے