لیس ایس ایس پی آپریشن طارق الٰہی مستوئی کی سربراہی میں پولیس کی لاک ڈاون کے دوران صوبائی دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں پر مشتبہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی
کوئٹہ: پولیس ایس ایس پی آپریشن طارق الٰہی مستوئی کی سربراہی میں پولیس کی لاک ڈاون کے دوران صوبائی دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں پر مشتبہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی، بغیر کاغذات ، کالے شیشوں اور بغیر نمبر پلیٹ کی سینکڑوں گاڑیوں کے خلاف کارروائی، تنبیہ سرزنش اور جرمانہ عائد کیپٹل سٹی پولیس نے ایک ہی روز میں مختلف مقامات پر 258 گاڑیوں کے بلیک شیشے اتروا دئیے 147 بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ، چار مشتبہ گاڑیاں تحویل میں لی گئی لاک ڈاون کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 309 گاڑیوں اور 295 موٹر سائیکلوں کو چالان کیا گیا کیپٹل سٹی پولیس کوئٹہ کے چاروں ڈویژن میں ایک روزہ سنیپ چیکنگ اور ریڈ بلاک کے دوران 485 گاڑیوں اور 610 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا ایس ایس پی آپریشن طارق الٰہی مستوئی نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے خصوصی حالات کے باوجود عمومی ڈیوٹی سے بھی غفلت نہ برتی جائے ، جرائم پیشہ افراد اور خلاف قانون اقدامات میں ملوث افراد کے خلاف موثر کارروائی کی جائے کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں، نفاذ قانون کے لیے شہری پولیس سے تعاون کریں پولیس عوام کی خدمت کے لئے 24 گھنٹے بلا تعطل فرائض کی بجا آواری میں مصروف عمل ہے، عوام اور پولیس کی مشترکہ احساس ذمہ داری پرامن معاشرے کی ضامن ہے ۔