پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہاہے کہ مسیحی برادری سمیت ملک بھر کے عوام سے اپیل کرتاہوں
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہاہے کہ مسیحی برادری سمیت ملک بھر کے عوام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر گھروں تک محدود رہیں اور قومی حفاظتی تدابیراپنائیں مسیحی برادری ہمارے ملک ومعاشرے کا اہم حصہ اور قومی ترقی کے عمل میں شراکت دار ہیں ایسٹر کے تہوار پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتا ہوں ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ایسٹر کے تہوار کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور اپنے اور اہلخانہ کی سلامتی کا اہتمام کرتے ہوئے عبادات کریں اور خوشیاں منائیںاپنے تہنیتی پیغام میں مسیحی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کوروناوائرس کی صورتحال کے پیش نظر گھروں تک محدود رہیں اور قومی حفاظتی تدابیر اپنائیںاور ذمہ دار و باشعور شہر ی کے طور پر کورونا وائرس کے باعث ایسٹر کی تقریبات محدود رکھیںمسیحی برداری اپنی عبادات میں ملک وقوم کی سلامتی تحفظ خوشحالی اور کورونا وائرس کے خاتمے کی دعا کریں ۔