کوئٹہ میں کوئلہ کی کان میں گیس بھرنے سے 6 کان کن جاں بحق

0

 کوئٹہ: مارواڑ میں کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 6 کان کن جاں بحق جب کہ 2 کو بچالیا گیا۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 8 کان کن پھنس گئے جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، اس دوران 6 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جب کہ 2 کان کنوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مارواڑ کے علاقے میں کوئلہ کان میں گیس بھر جانے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کوئلہ کان میں کام کرنے والے 8 کانکن پھنس گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.