کھیل کی خبریں جامعہ زرعیہ میں ڈربی ریس کا انعقاد، ملک بھرسے 84 تربیت یافتہ گرے ہاؤنڈز کی شرکت
جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں 56 ویں گرے ہاؤنڈ ڈربی ریس کاانعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے84 تربیت یافتہ گرے ہاؤنڈز نے شرکت کی۔
زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف فارمز کے زیر اہتمام چیمپئن شپ کا افتتاح وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آبادپروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں اور سابق وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان منصور احمدنے کیا۔ایونٹ میں صدر پاکستان گرے ہاؤنڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن آصف اقبال، ڈائریکٹر فارمز ڈاکٹر شاہد ابن ضمیر، ڈاکٹر ہارون زمان، ڈاکٹر ندیم اکبر، رانا شہزاد و دیگر بھی موجود تھے۔
ڈربی ریس کے شائقین اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے گرے ہاؤنڈز ریس سے لطف اندوز ہونے کیلئے یونیورسٹی کے نیزہ بازی گراؤنڈ کا رخ کیا۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں روائتی کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جاتے ہیں جس میں کاشتکاروں اور زرعی سائنسدانوں کے مابین روابط کو بھی مضبوط کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کر کے ہی مستحکم زرعی معیشت کا ہدف حاصل کیا جاسکے گا۔