اہم خبریںبین الاقوامی

افغانستان : حکومت میں نمائندگی کیلئے خواتین کے مظاہرے

کابل :   افغانستان میں مختلف شہروں میں خواتین نے حکومت میں نمائندگی کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے ، کابل کے علاوہ بدخشان میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوا، درجنوں خواتین نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا، اُن کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کی نمائندگی کے بغیر کوئی حکومت قبول نہیں کریں گی،کابل کے مظاہرے میں شریک خواتین نے گزشتہ ہفتے قتل ہونے والی حاملہ خاتون پولیس اہلکار کی تصویر اٹھا رکھی تھی ، ایک پوسٹر پر لکھا تھا میں پھر آزادی کے نغمے گاؤں گی ، بار بار،طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا جو افراد کابل میں پرامن احتجاج کرنا چاہتے ہیں اب اس کیلئے انھیں حکام سے باضابطہ اجازت لینا ہو گی اور یہ بتانا ہو گا کہ وہ کس مخصوص جگہ پر احتجاج کرنا چاہتے ہیں،اب ایسے نہیں ہوگاجیسے اس وقت ہو رہا ہے ، امارت اسلامی افغانستان کے رہنماؤں کیلئے نازیبا زبان کا استعمال کیا جا رہا ہے اور آپس کی دشمنیوں کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ایسے لمحات کو فلم بند کر کے سوشل میڈیا پر شائع کیا جا رہا ہے ۔ادھر افغانستان کے نئے وزیر اطلاعات و ثقافت ملا خیر اللہ خیرخواہ نے باضابطہ طور پر عہدہ سنبھال لیا،نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد، احمد اللہ وثیق اور دیگر طالبان رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے ،اس موقع پر کامیابی اور ذمہ داریوں کی بہتر ادائیگی کیلئے دعا مانگی گئی، وزیر ہائیر ایجوکیشن ملا عبدالباقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج افغانستان میں حکومت مدرسے کے طلبہ اور علما کے ہاتھ میں ہے ، دین کیلئے قربانی دی تو انھیں عزت ملی ہے ،دنیا کے پیچھے بھاگنے سے عزت نہیں ملتی، ہائی سکول یا کالج کی ڈگری عزت نہیں دیتی، تقویٰ عزت دیتا ہے ۔ مزید برآں کابل ایئرپورٹ سے مزار شریف کے بعد ہرات اور قندھار کیلئے بھی پروازیں شروع کر دی گئیں،قطر کی افغانستان کیلئے پروازوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ،قطر ایئرویز کے ذریعے انسانی و غذائی امداد اور کابل ایئرپورٹ کو مکمل فعال بنانے کیلئے تکنیکی آلات پہنچائے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button