برطانیہ، ڈاکٹرز کی محنت رنگ لے آئی، بورس جانسن کی اسپتال میں چہل قدمی
لندن۔ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے طبعیت بہتر ہونے پر اسپتال میں چہل قدمی شروع کر دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن سینٹ تھامس اسپتال میں اپنے بستر سے اٹھے، چند قدم چلے اور ڈاکٹروں سے اظہار تشکر کیا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن گزشتہ 4 روز سے اسپتال میں ہیں، انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی صحت بحالی کے مراحل میں ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جیسے ہی بورس جانسن کو موبائل فون واپس دیا گیا تو انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کیری سائمنڈز کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔دوسری جانب برطانیہ میں جمعے کو ریکارڈ اموات ہوئیں اور ایک ہی دن میں 980 اموات کے بعد مجموعی تعداد 8 ہزار 958 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 74 ہزار ہو گئی ہے۔