ایمن خان کا ماورا حسین اورصبورعلی کو وزن بڑھانے کا مشورہ

0

 لاہور:  سوشل میڈیا اسٹاراوراداکارہ ایمن خان نے ماورا حسین اورصبورعلی کو وزن بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اداکارہ منال خان نے اپنے شوہر و اداکار منیب بٹ کے ساتھ شرکت کی۔ پروگرام میں کافی سیگمنٹس تھے تاہم ایک حصہ پروگرام کا ایسا تھا جس میں کچھ ساتھی اداکاروں کی تصاویر شیئر کی گئیں اور منیب بٹ اور منال خان سے کہا گیا کہ وہ ان ساتھی فنکاروں کو کیا مشورہ دیں گے۔

جیسے ہی ماورا حسین کی تصویر شیئر کرائی گئی تو منال خان نے کہا کہ ماورا کو تھوڑا وزن بڑھانا چاہیئے کیونکہ وہ بہت زیادہ دبلی ہیں اوریہ ہی مشورہ اداکارہ نے اپنی دوست صبور کوبھی دیا، لیکن منیب بٹ نے صبور علی کوشادی کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

جب دونوں کو حرا مانی کی تصویردکھائی گئی تو انہوں نے مشورہ دیا کہ حرا مانی کو پنک میک اپ تھوڑا کم استعمال کرناچاہیئے۔

بالکل اسی طرح جب اقرا عزیزکی تصویردکھائی گئی تو ایمن خان نے کہا اقرا بہترین اداکارہ ہیں لیکن وہ اپنی تصاویرانسٹاگرام پر بہت کم لگاتی ہیں، انہیں زیادہ تصاویر لگانی چاہیئں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.