ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف سائبر کرائم کراچی میں انکوائری درج

0

کراچی : ایک ویڈیو میں کراچی سے برطانیہ تک منی لانڈرنگ کا انعقاد کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے انکوائری رجسٹرڈ کرلی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی منی لانڈرنگ کے جرم کے اعتراف اور پھر اسے ’مذاق ویڈیو‘ قرار دیا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

عمران ریاض کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومت پاکستان اور اداروں کو بدنام کرنے کا عمل ہے، حریم شاہ کا یہ عمل منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حریم شاہ کے خلاف سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی میں انکوائری درج کرلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حریم شاہ کے مؤقف کی وضاحت کے لیے انہیں باضابطہ نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.