اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر عرب امارات کا دورہ منسوخ کردیا

0

تل ابيب:  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا دورہ ایک بار پھر منسوخ کردیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا دورہ ایک بار پھر منسوخ کردیا ہے جس کی وجہ اہلیہ کی ناساز طبیعت بتائی جارہی ہے، نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ کو اپینڈکس میں انفیکشن کی وجہ سے آج صبح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نیتن یاہو دورہ یو اے ای کے دوران سعودی ولی عہد سے بھی ملاقات کریں گے

دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اردن کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے طیارہ کو عرب امارات جانے کے لیے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت ابھی تک نہیں دی گئی تھی جس کی وجہ سے دورہ عین موقع پر منسوخ کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا دورہ ملتوی کردیا

واضح رہے کہ آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو متحدہ عرب امارات کے پہلے دورے پر ابوظہبی جانا تھا تاہم اس سے پہلے بھی نیتن یاہو عرب امارات کا دورہ منسوخ کرچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.