عید الاضحی کی آمد ‘ قربانی کے جانور کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگے ‘ عوام رل گئے

0

کوئٹہ میں عید الاضحی کے آمد کے ساتھ ہی مویشی منڈیاں آباد ہونے لگی تاہم قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث لوگ مایوس ہو کر واپس لوٹ جاتے ہیں بیوپاریوں کی جانب سے اپنے من پسند ریٹ لگا کر قربانی کے جانوروں کو فروخت کیا جارہا ہے تاہم ضلعی انتظامےہ کی جانب سے بھی نوٹس نہےں لیا جارہا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں مویشی منڈیوں میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بیوپاریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ‘تفصےلات کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں ائےر پورٹ روڈ‘کچلاک ‘ بھوسہ منڈی ‘سرےاب روڈ اور دےگر علاقوں مےں قائم موےشی منڈےوں مےں ملک کے مختلف علاقوں مےں قربانی کے جانور پہنچ گئے تاہم ان کی قےمتےں آسمان سے باتےں کرنے لگے ہےں عام قےمت اےک لاکھ سے ڈھائی لاکھ تک ہے لوگ موےشی منڈےوں مےں جا کر زےادہ قےمتےں کے باعث واپس ماےوس ہو کر لوٹتے ہےں بےوپارےوں کا کہنا ہے کہ ملک مےں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پےٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں اضافے کے باعث قربانی کے جانوروں مےں اضافہ کےاگےا ہے کےونکہ پنجاب اور سندھ سے آنےوالے قربانی کے جانور کراےہ کی مد مےں 80ہزار روپے لےا جارہا ہے جس کی وجہ سے ےہاں موےشی منڈی مےں بھی اس پردس سے پندرہ ہزار روپے روزانہ کی بنےاد پر خرچہ آتا ہے ان تمام تر اخراجات کو مدنظر رکھ کر قربانی کے جانوروں کی قےمتےں رکھی گئی ہے جبکہ عوام کو کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اس معاملے مےں عدم دلچسپی لے رہی ہے اور بےوپاری اپنے من پسند رےٹ لگا کر قربانی کے جانور فروخت کررہے ہےں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.