جمہوری نظام میں استعفیٰ کسی چیز کا حل نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال

0

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ جمہوری نظام میں استعفیٰ کسی چیز کا حل نہیں سمجھا جاتا۔ پارلیمنٹریں استعفے دینے کے لئے سیاست میں نہیں آتے بلکہ عوامی مسائل حل کرنا ان کا کام ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن 5 سال پورے کرے، پھر عوام کے پاس جائے۔ نیشنل کنسنسز قومی معاملات پر ہونا چاہیے جو عوامی مفاد میں ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ 1973ء کے آئین میں بہت سی ترامیم ہو چکی ہیں۔ 18ویں ترمیم سے صوبوں کو زیادہ اختیارات ملے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ سب کو مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔ ملک میں نیشنل ڈائیلاگ فار پراگرس ہونا چاہیے جس سے عام انسان کی زندگی میں بہتری آسکے۔

وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ گوادر ناصرف پاکستان بلکہ بلوچستان کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ ملک دشمن عناصر کو پاکستان خاص کر سی پیک اور بلوچستان کی ترقی پسند نہیں، دشمن عناصر موقع کی تلاش میں ہیں کہ کب گوادر یا سی پیک کو ٹارگٹ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.