بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں دو روزہ کتب میلہ لگایا
حب : بلوچ طلبا کی جانب سے بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں دو روزہ کتب میلہ لگایا جس میں ہزاروں کی تعداد میں کتابیں موجود تھیں یہ کتب میلہ بلدیہ ریسٹ ہاؤس سامنے لگایا گیا اس میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبا و طالبات اور سول سوسائٹی سمیت دیگر مختلف شعبے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کتابیں خریدیں اس موقع پر کتب میلہ کے منتظمین میں لطیف لعل اور عیتیق ہمراز نے کہا ہے کہ ا س میلے کا مقصد نئی نسل کو کتابوں سے روحشناس کرنا کیونکہ کتاب بہت اچھی ہم نشین اور رفیق ہے۔ کتاب علم سے بھرا ہوا خزانہ اور دانش مندی سے بھرا ہوا پیمانہ ہے۔ کتاب فطرت کی بخشی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، عقل و شعور کی صحیح طور پر راہنمائی کرنے اور انھیں پروان چڑھانے کا نہایت مؤثر ذریعہ ہے۔ اس سے انسان معراج کمال پاتا ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم نے خود کتاب کی اہمیت کم کر دی ہے۔ ہم اپنے دوستوں اور بچوں کو ایک سے ایک قیمتی تحفہ دیتے ہیں، لیکن کتاب نہیں دیتے۔ ہمیں چاہیے کہ تحفہ میں بچوں اور دوستوں کو کتابیں دیں،تاکہ معاشرے میں کتاب پڑھنے کا شوق پیدا ہو۔ کتب بینی کی اہمیت کو اجاگر ہو اور اس دو روزہ کتب میلے کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے۔