عمرانی فتنہ کو توہین اسلام کی اجازت نہیں دینگے : حافظ حمد اللہ
کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ عمرانی فتنہ کی جانب سے مسجد نبوی ﷺ کی توہین کا واقعہ اس بات کاثبوت ہے کہ انہیں شعائر اللہ اور شعائر اسلام کی بجائے مغرب کی خوشنودی عزیز ہے سیاسی اختلاف کی آڑ میں مقامات مقدسہ کی توہین اور یہودی عزائم کی تکمیل کی اجازت کسی کو نہیں دینگے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے مسلمان بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے سیاسی منافرت کی آڑ میں علما طلبا مساجد اور مدارس پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو نتائج انتہائی خطرناک ہونگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ جامعہ دارالعلوم تحصیل گلستان ضلع قلعہ عبداللہ کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ جلسہ دستار بندی و ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے ناظم مفتی محمداحمد خان شیخ الحدیث مولانا عبدالباسط اور دیگر علماکرام نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ سیاست میں دلیل کی بجائیں تذلیل کا رویہ اپنانا تباہ کن ہے ملک میں بے حیائی بداخلاقی اور بدتہذیبی کلچر پی ٹی آئی کی ایجاد کردہ ہے سیاست سے دلیل شائستگی کا وجود ختم کرکے گالم گلوچ کو فروغ دیاگیا جو ملک و ملت کے مستقبل کیلئے نیک شگون نہیں انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمران اپنی چارسالہ دور حکومت کی کارکردگی بتانے کی بجائیں مکر وفریب کا سہارا لیکر جان چھڑانے کی کوشش کررہے ہیں انکی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک آج جس بحرانی کیفیت کا شکار اس سے پہلے شاید کھبی نہ ہوا ہوں۔ جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ عمرانی فتنہ کی جانب سے مسجد نبوی ﷺ کی توہین کا واقعہ اس بات کاثبوت ہے کہ انہیں شعائر اللہ اور شعائر اسلام کی بجائے مغرب کی خوشنودی عزیز ہے سیاسی اختلاف کی آڑ میں مقامات مقدسہ کی توہین اور یہودی عزائم کی تکمیل کی اجازت کسی کو نہیں دینگے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے مسلمان بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے سیاسی منافرت کی آڑ میں علما طلبا مساجد اور مدارس پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو نتائج انتہائی خطرناک ہونگے۔