وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار پر مبارکباد

0

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایسٹر کا تہوار حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت ہونے کی وجہ سے مسلمانوں کے لیے بھی خوشی کا باعث ہے جو امن اور سلامتی کا پیغام لے کر دنیا میں آئے اور آج دنیا بھر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پیروکار موجود ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسیحی برادری ملک و قوم کی ترقی میں اپنی بھرپور خدمات سرانجام دے رہی ہے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے ہمارے صوبے میں بھی مسیحی برادری کی بہت بڑی نمائندگی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل طور پر مذہبی آزادی اور تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزارت اقلیتی امور صوبے میں نہ صرف مکمل طور پر فعال ہےبلکہ صوبہ بھر کے طول و عرض میں اقلیتوں کے حقوق کی بہتر فراہمی میں بھی اپنا احسن کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کے لیے مختص کوٹے پر پوری طرح سے عمل کر رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ مسیحی برادری سمیت تمام دیگر اقلیتوں کو ملک اور صوبے کی تعمیر و ترقی کے عمل میں شامل کیا جاۓ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسیحی برادری اپنی خوشیوں میں ان نادار اور مستحق لوگوں کو بھی شریک رکھے جو اس کی استطاعت نہیں رکھتے انہوں نے اس موقع پر تمام مسیحی برادری سے اپیل کی کہ اپنی عبادات میں ملک کی سلامتی تحفظ اور امن و امان کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور رواداری کو پروان چڑھانے کے پیغام کو عام کیا جائے تاکہ ہمارا معاشرہ دائمی امن اور رواداری کی جانب گامزن ہو سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.