عمران خان کا مسلح ا فواج کیخلاف بیان انتہائی نامناسب ہے : سردار صالح بھوتانی
کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے پاک فوج کے خلاف جو بیان دیا وہ انتہائی نامناسب ہے فوج ایک غیر سیاسی ادارہ ہے اسی لئے اسے سیاست میں نہیں گھسیٹا جانا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہی، سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ بلوچستان کا سیاست دان ہونے کے ناطے میں تمام سیا سی جماعتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔ انہوں نے کہاکہ نہ صرف سیاستدانوں بلکہ معاشرے کے دوسرے طبقات سے بھی درخواست کرتا ھوں کہ پاک فوج کا ساتھ دیں انہوں نے پاک فوج کو بدنام کرنے کے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دشمن ملک کی کٹھ پتلی نہیں بننا چاہیے دشمن فوج کو عوام کے ساتھ لڑانا چاہتے ہیں ہم بحیثیت قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں جو ملک میں امن و استحکام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج ایک واحد ادارہ ہے جو پاکستان کی سلامیت اور تحفظ کا ضامن ہے پاک فوج کو اپنی سیاست اور سیاسی مفادات کے لئے استعمال کرنا دشمن کے بیانیہ کو تقویت دینے کہ مترادف ہے جو ناقابل قبول عمل ہے