سریاب روڈ پر ایس ایچ او سریاب تھانے کی گاڑی کے قریب دھماکہ چار افراد زخمی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ایس ایچ او سریاب تھانے کی گاڑی کے قریب دھماکہ چار افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق پیر کی شب کوئٹہ کے علاقے سریاب کے منیر مینگل روڈ پر سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دھماکا اس وقت ہو ا جب ایس ایچ او سریاب احسان اللہ مروت کی گاڑی گشت کرتے ہوئے وہاں سے گزر رہی تھی ،، دھماکے میں ایس ایچ او سریاب احسن مروت اور ان کا عملہ محفوظ رہا ،،تاہم وہاں سے گزرنے والے چار افراد محمد شہزاد، حبیب اللہ، امین اللہ، رحیم زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا تھا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں پانچ گھنٹوں کے دوران پولیس پر دو حملے ہوئے اس سے قبل پیر کی سہ پہر سو ا چار بجے کوئٹہ کے شارع اقبال میں دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک بچی سمیت چار افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے