پنجاب میں فلورملز کے لیے سرکاری گندم کوٹہ میں کمی، آٹے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ

0

لاہور / محکمہ خوراک پنجاب نے فلورملز کو فراہم کی جانے والی سرکاری گندم کے کوٹہ میں کمی کا آغاز کردیا ہے جب کہ گندم کی نئی امدادی قیمت میں اضافے کلے باعث آٹے کی قیمت میں بھی اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز کو فراہم کی جانے والی سرکاری گندم کے کوٹہ میں کمی کا آغاز کردیا ہے اور 25 اپریل تک صوبے بھر میں سرکاری گندم کی فروخت ختم کردی جائے گی۔27 مارچ کو آٹے کی قلت کے سبب پنجاب بھر کی فلورملز کے کوٹہ میں 5 بوری فی رولر باڈی یومیہ کیا جانے والا اضافہ ماسوائے لاہور کے تمام اضلاع سے واپس لے لیا گیا ہے جبکہ ڈی جی خان ،بہاولپور اور ملتان ڈویڑن کی ملز کے کوٹہ میں مزید15 بوری فی رولر باڈی کمی کی گئی ہے۔ لاہور کی ملز کو اس وقت فراہم کی جانے والی 55 بوری فی رولر باڈی یومیہ گندم کوٹہ میں بھی آئندہ چند روز میں 10 سے 15 بوری کمی کردی جائے گی جبکہ لاہور سمیت 34 اضلاع میں سرکاری گندم کی فروخت15 یا20 اپریل جبکہ راولپنڈی میں 25 اپریل کو ختم کردی جائے گی۔ گزشتہ روز تک محکمہ خوراک نے فلورملز کو 42 لاکھ ٹن گندم فروخت کی ہے اور اس کے پاس5 لاکھ ٹن گندم موجود ہے جب کہ گزشتہ روز تک محکمے نے کسانوں میں 35 ہزار ٹن باردانہ تقسیم کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.