منی بجٹ کی منظوری روکنے کیلیے متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس

0 12

اسلام آباد: قومی اسمبلی سے منی بجٹ کی منظوری روکنے کے لیے متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے منی بجٹ کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت ان کے چیمبر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں منی بجٹ کو روکنے سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی جس کی تفصیلات جلد سامنے آجائیں گی۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے گزشتہ بیان میں کہا تھا کہ اجلاس میں فنانس بل، فارن فنڈنگ کیس سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت ہوگی ساتھ ہی قومی اسمبلی میں منی بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.