تاجروں کے مسائل حل نہ ہونے پر تمام مال بردار گاڑیاں روک کر دوبارہ احتجاج پر مجبور ہونگے ، انجمن تاجران

0

کوئٹہ : مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی سید عبدالقیوم آغا میر یاسین مینگل انجمن تاجران دکی کے صدر شاہ محمد لورلائی کے صدر محمد صابر عثمان جلال زئی موسی خیل کے صدر شرف الدین موسی خیل سعداللہ اچکزئی حاجی ہاشم کاکڑ عبدالخالق آغا حاجی ظفر کاکڑ حاجی حمداللہ ترین دوست محمد آغا حاجی خدائیدوست خرم اختر حاجی ودان علی کاکڑ عطامحمد کاکڑ ظہور آغا حاجی محمد یونس عزیز بازئی قاہر ترین عنایت دورانی شکور خلیجی عبدالعلی دمڑ احسان کاکڑ و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لورالائی موسی خیل دکی کیلئے جو سامان پنجاب سے ان شہروں کی طرف لاتے ہیں جو کہ ان اضلاع سے قریب ہے ڈیرہ غازی خان اور فورٹ منڈو کے قریب ان مال بردار گاڑیاں جو کہ روزمرہ اشیا اور چینی وغیرہ سے لوڈ ہوتے ہے کئی کئی روز کھڑے کرکے بے جا تنگ کرتے ہیں اور روز مرہ کی اشیاء خراب ہو جاتے ہے گڈز ٹرانسپورٹ والے اپنے کرایوں میں اضافہ کرتے ہیں جس سے تاجر برادری کو کافی نقصانات ہوتے ہے حکومت بلوچستان سے ہم مطالبہ کرتے ہے کہ اس مسئلہ پر حکومتی سطح پر پنجاب حکومت سے مذاکرات کرے تاکہ ان اضلاع کے تاجر برادری کے سامان مال بردار کاڑیاں کو نہ رکے اگر اس کے رک تھام کے لیے اقدامات نہ کیے گے تو تاجر برادری پنجاب جانے والے تمام اشیا کے مال بردار گاڑیاں کو اپنے اضلاع میں روک کر بھر پور احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے اور پنجاب جانے والے تمام کاڑیاں کو اگے جانے نہیں دینگے جس کی تمام تر ذمہ داری دونوں صوبائی حکومتوں پر عائد ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.