نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا ریڈیو پاکستان کوئٹہ سٹیشن کا تفصیلی دورہ

0

:نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے ہفتہ کو ریڈیو پاکستان کوئٹہ سٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ سٹیشن ڈائریکٹر انیس الرحمان نے بلوچستان میں ریڈیو پاکستان کے حوالے سے نگران وفاقی وزیر اطلاعات کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریڈیو پاکستان صوبہ کے دور دراز علاقوں میں عوام کو خبروں اور تفریح کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں ریڈیو پاکستان کی سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.