ملتان ٹیسٹ؛ پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں پر 107 رنز بنالیے

0

ملتان ٹیسٹ میں پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنالیے۔

بابراعظم61 اور سعود شکیل 32 رنزکے ساتھ وکٹ پرموجود ہیں، انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 174 رنز درکار ہیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 51.4 اوورز میں281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، زاہد محمود نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی بولر ابرار احمد نے پہلے ہی میچ میں 7 وکٹیں لیں۔

ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے تک انگلینڈ نے 5 وکٹوں پر 180 رنز بنائے تھے، لیگ اسپنر ابرار احمد کی گھومتی گیندوں نے انگلش بلے بازوں کو گھما کر رکھ دیا۔

پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے 167 رنز پر انگلینڈ کی آدھی ٹیم کو پویلین بھیج دیا تھا۔

ابرار احمد پہلے ہی سیشن میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے تیرہویں پاکستانی بولر ہیں۔

اس سے قبل محمد زاہد، نذیر احمد، بلال آصف، عارف بٹ اور تنویر احمد نے بھی ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لے چکے ہیں، شاہد آفریدی، شاہد نذیر، وہاب ریاض، یاسر شاہ، شبیر احمد، محمد سمیع اور نعمان علی بھی ڈیبیو پر 5 شکار کرچکے ہیں۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 38 رنز پر زیک کرالی کی گری جنہوں نے 19 رنز بنائے، بین ڈکیٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8 اور ہیری بروک صرف 9 رنز ہی بناسکے۔

بین اسٹوکس 30 اور ول جیکس 31 رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بنے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور مارک ووڈ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، اظہر علی کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا، فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بھی دائیں کندھے میں درد کے باعث آرام کرایا گیا ہے اور حارث رؤف کی جگہ فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

محمد نواز کو بھی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسپنر ابرار احمد نے بھی اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 16سال بعد ٹیسٹ میچ کی میزبانی کررہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.