ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کے لیے فوجی آپشنز تیار ہیں ، پینٹاگان

0 43

واشنگٹن : ایک امریکی اہلکار نے بتایا ہےکہ محکمہ دفاع پینٹاگان نے ایران کے ساتھ ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے پر مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ایران سے نمٹنے کے لیے منصوبے تیار کیے ہیں اور ان منصوبوں میں آخری آپشن کے طور پر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے شامل ہیں۔اس تناظر میں توقع ہے کہ وہ واشنگٹن میں موجود اسرائیلی حکام یعنی وزیر دفاع بینی گینٹز اور موساد کے سربراہ سے حملوں کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔

پینٹاگان نے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کو گذشتہ اکتوبر سے ایران کے خلاف فوجی اختیارات کے مواد سے آگاہ کیا تھا۔انہوں نے اس وقت پینٹاگان کو بتایا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے فوجی آپشنز تیار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.