‘کورونا کے مریضوں اضافہ، پی ڈی ایم والے ہماری نہیں تو اعتزاز احسن کی ہی سن لیں’

0

اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں اور اموات میں روز اضافہ ہو رہا ہے، پی ڈی ایم والے ہماری نہیں تو اعتزاز احسن کی ہی سن لیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز، دینی طبقہ، میڈیا اور ہر ذی شعور انسان کا پیغام ہے کہ احتیاط کریں۔ انہوں نے کہا ہے ہسپتالوں میں مریضوں کا اضافہ ہو رہا ہے اور اموات بڑھ رہی ہیں،احتیاط کیجئے اپنی خاطر، اپنے پیاروں کی خاطر۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 60 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 547 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 142 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 963 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار 804، سندھ میں ایک لاکھ 87 ہزار 684، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 506، بلوچستان میں 17 ہزار 540، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 761، اسلام آباد میں 33 ہزار 420 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 427 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 58 لاکھ 65 ہزار 944 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 92 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 72 ہزار 271 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 498 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.