آغا رفیع، عظمیٰ بخاری، سمیع اللہ اور علی حیدر گیلانی نے استعفی قیادت کو بھجوا دیا

0

اسلام آباد: پی ڈی ایم قیادت کے حکم پر استعفوں کا سلسلہ چل پڑا، ایم این اے آغا رفیع اللہ، عظمیٰ بخاری، سمیع اللہ، صہیب احمد، راحیلہ خادم حسین اور علی حیدر گیلانی نے استعفی قیادت کو بھجوا دیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری اور ان کے شو ہر سمیع اللہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ خاتون رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین بھی عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔ سرگودھا سے لیگی ایم پی اے ملک صہیب بھرت نے بھی استعفیٰ دیدیا۔

ادھر پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم این اے آغا رفیع اللہ نے استعفیٰ بلاول بھٹو کو پیش کر دیا۔ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے بھی پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.