ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ نے اچانک سول ہسپتال پر چھاپہ

0

دُکی09دسمبر:۔ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ نے اچانک سول ہسپتال پر چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران چھ ملازمین غیر حاضر پائے گئے جس پر ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ نے انہیں ملازمت سے معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔اس دوران انہوں نے ڈاکٹروں کی حاضریاں چیک کی اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔اسموقع پر ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی نے انہیں سول ہسپتال کے متعلق بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ نے سول ہسپتال میں صفائی کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کی صفائی یقینی بنانے کا حکم دیا۔انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ صفائی اور ملازمین کی غیر حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو فعال بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرونگا۔ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ کی ہدایت پر اے سی دکی حبیب احمد بنگلزئی نے عطائی ڈاکٹروں ک

Leave A Reply

Your email address will not be published.