لسبیلہ بھر میں انسداد کرونا مہم کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لسبیلہ اور لسبیلہ پولیس متحرک،ہوگئی ہے
لسبیلہ 09دسمبر:۔بلوچستان کے صنعتی شہر حب سمیت لسبیلہ بھر میں انسداد کرونا مہم کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لسبیلہ اور لسبیلہ پولیس متحرک،ہوگئی ہے ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہیٰ مستوئی کی ہدایت پر انسداد کرونا آگاہی مہم کے سلسلے لسبیلہ پولیس نے آگاہی مہم شروع کردیا ھے عام پبلک کی سہولت کے لئے ہیلتھ اینڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کیے لئے عوامی ہجوم کو کم کرنے کے ساتھ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے اور عام پبلک جو سودا سلف لینے بازار کا رخ کرتے ہیں انہیں گھرواپسی سے قبل کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کے ساتھ ان کے ہاتھ سنیٹائزر سے صاف کروائے گئے اور ماسک پہنایا گیا لسبیلہ پولیس کی جانب سے آگاہی مہم کے دوران شہریوں کو ہدایت دی کہ اپنے ہاتھوں کو ہر وقت سنیٹائزر سے صاف کریں اور ماسک پہن لے.تاکہ وہ خود کو اپنے پیاروں کو کرونا