بھارت کا وائٹ واش کا خواب چکنا چور، آسٹریلیا کامیاب

0

سڈنی : آسٹریلیا نے سیریز کے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت کو 12 رنز سے شکست دے کر بھارتی سورماؤں کا وائٹ واش کا خواب چکنا چور کردیا۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف دیا۔ میتھیو ویڈ نے ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کیلئے 80 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی ۔بڑے ٹوٹل تک پہنچنے کیلئے ویڈ کا ساتھ گلین میکسویل نے دیا جنھوں نے 3 چوکے اور اتنے ہی چھکے لگا کر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر 2 جبکہ شردل ٹھاکر اور تھنگاراسو ناتاراجن ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔ ہدف کے تعاقب میں صفر پر ہی بھارتی ٹیم کے ایل راہول جیسے منجھے ہوئے بیٹسمین سے محروم ہوگئی، تاہم ایسے میں ویرات کوہلی نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان ویرات کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکتا اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 174 رنز ہی بناسکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سویپسن نے تین جبکہ گلین میکسویل، شان ایبٹ، اینڈریو ٹائی اور ایڈم زیمپا نے ایک ایک وکٹ لی۔ سویپسن کو میچ جبکہ ہردیک پانڈیا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.